سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(48) مسلمان ہونے کے لیے آیا مذہب حنفی شافعی وغیرہ ہونا..الخ

  • 3830
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1269

سوال

(48) مسلمان ہونے کے لیے آیا مذہب حنفی شافعی وغیرہ ہونا..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسلمان ہونے کے لیے آیا مذہب حنفی شافعی وغیرہ ہونا خدا اور رسول نے شرط کیا ہے یا نہیں، اور پیغمبر صاحب اور اصحاب اور اماموں کے وقت میں لوگ حنفی یا شافعی وغیرہ کہلاتے تھے یا نہیں، اور اماموں نے اپنی اپنی تقلید کرنے کا حکم دیا ہے یا نہیں، اور پیغمبر صاحب کے بعد کئی سو برس تک مسلمانوں نے تقلید ایک خاص امام کی یا نہیں؟ اور وہ مسلمان غیر مقلد اصحاب اور تابعین اچھے سچے مسلمان تھے یا نہیں؟ نیز وہ مقلدین حنفی شافعی کہلانے والے حدیث اور قرآن کے عامل سے ناراض ہوتے تھے یا نہیں اور پیغمبر صاحب نے صحاب اور تابعین غیر مقلد لوگوں کے زمانہ کو اچھا کہا ہے یا نہیں؟ اور اس کے بعد کے زمانہ میں جھوٹ اور گناہ پھیلنے کی خبر دی ہے یا نہیں؟ قوی دلیل بیان کیجئے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نام میرا مولوی عبد الحی ابن مولوی عبد الحلیم صاحب ساکن فرنگی محل عمر تخمینا بتیس (۳۲) سال بقول صالح بیان کرتا ہوں۔ حنفی وغیرہ ہونا مسلمانی میں شرط نہیں ہے اور پیغمبر صاحب اور اصحاب اور ائمہ کے وقت میں حنفی شافعی وغیرہ نام سے مسلمان موسوم نہ تھے، اماموں نے اپنے قول کی تقلید کی اجازت دی ہے، اس حالت میں جب کہ خلاف قرآن و حیدث نہ ہو، مسلمان زمانہ اصحاب اور تابعین کے اچھے تھے، ان لوگوں سے جو عامل مقلدین قرآن و حدیث سے ناراض ہیں اور پیغمبر صاحب نے زمانہ صحابہ تابعین اور تبع تابعین کو اچھا کہا ہے۔ اور پچھلے زمانہ میں جھوٹ اور گناہ پھیلنے کی خبر دی ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 139

محدث فتویٰ

تبصرے