سوال: السلام علیکم۔ اگرکسی بچےکےوالدین نے اسکا عقیقہ ناکیا ہو تو کیا وہ بچہ جوان ہوکہ عیدالاضحی والی قربانی کرسکتا ہے یا نہیں
جواب:
وعلیکم السلام عقیقہ اور قربانی آپس میں لازم و ملزوم نہیں ہیں۔ اگر کسی عقیقہ نہیں ہوا ہے اور وہ بلوغت کے بعد قربانی کی استطاعت و اہلیت رکھتا ہے تو اسے قربانی کرنی چاہیے۔ قربانی کرنے اور نہ کرنے کا دارومدار استطاعت و اہلیت ہے نہ کہ عقیقہ۔ پس اگر استطاعت و اہلیت ہے تو قربانی کریں۔