سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(16) اٹھتے بیٹھے، یا رسول اللہ کہنا کیسا ہے?

  • 3798
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1821

سوال

(16) اٹھتے بیٹھے، یا رسول اللہ کہنا کیسا ہے?

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اٹھتے بیٹھے، یا رسول اللہ کہنا کیسا ہے ، اللہ رسول کی مدد کہنا کیسا ہے۔ رسول کی قسم کہنا کیسا ہے، اللہ رسول کی امان کہنا کیسا ہے، قرآن و حدیث اور حنفی مذہب کی رو سے تحقیقی جواب عنایت فرمایا جائے۔ (اجرکم علی اللہ)


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ تمام کلمات شریعت مقدسہ کی تعلیم کے خلاف ہیں ان میں سے ہر موقعہ پر صرف اللہ تعالیٰ جل شانہ کا نام لینا چاہیے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم کھانا(من کان منکم حالفافلیحلف باللہ اولیصمت) کے ماتحت (منہی عنہ)ہے، محمد کفایت اللہ( کان اللہ لہ) دہلوی

الجواب صواب:۔۔۔ محمد شریف اللہ غفرلہ، مدرسہ عالیہ فتچوری دہلی۔

الجواب صحیح:۔۔۔ اشفاق الرحمن غفرلہ، مدرس مدرسہ عالیہ فتچوری دہلی

الجواب صحیح:۔۔۔ خادم العلماء سلطان محمد عفی عنہ ایضا

الجواب حق: ۔۔۔ محمد شفیع عفی عنہ مدرس مدرسہ عبدالرب دہلی

الجواب صحیح:۔۔۔ فخرالحسن عفی عنہ، مدرس مدرسہ فتچوری دہلی

الجواب صحیح:۔۔۔ عبدالرحمن مدرس مدرسہ ایضا

الجواب صحیح:۔۔۔ محمد اسحاق عفی عنہ

(اخبار محمدی جلد نمبر۱۴ ش نمبر۴ ۱۹۳۶ء)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 65

محدث فتویٰ

تبصرے