سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(01) الصلوٰۃ والسلام علیک یا رسول اللہ، حضور کے روضے پر پڑھنا جائز ہے؟

  • 3783
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2818

سوال

(01) الصلوٰۃ والسلام علیک یا رسول اللہ، حضور کے روضے پر پڑھنا جائز ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

بعض علما کہتے ہیں کہ ، الصلوٰة والسلام علیك یا رسول اللہ، حضور کے روضے پر پڑھنا جائز ہے اور ؟؟؟؟ ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روضے پر اس طرح درود پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ قبر میں تمام مسلمانوں سے بھی خطاب کر کے سلام کہتے ہیں۔ السلام علیکم یا اہل القبور، ہاں اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حاضر و ناظر سمجھ کر اس طرح درود پڑھتا ہو تو یہ جائز نہیں ہے اور اگر اس ارادے سے پڑھتا ہوں کہ فرشتہ میرے اس درود کو اسی طرح پہنچا دے گا تو پھر اس طرح درود جائز ہے مگر غائبانہ صلوٰۃ ہو، اہلحدیث لاہور جلد نمبر۳ شمارہ نمبر۳ ۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 14

محدث فتویٰ

تبصرے