سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(84) زیارت مدینہ

  • 3777
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1266

سوال

(84) زیارت مدینہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

کیا فرماتے ہیں، علماء دین اس مسئلہ میں کہ حدیث من حج ۱؎ واعتمر ولم یزرنی فقد جفانی  کیسی ہے قابل عمل ہے یا نہیں۔ بینواتوجروا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ حدیث بایں لفظ موضوع ہے اور حدیث موضوع قابل عمل نہیں ہوتی۔ قال العلامة الشوکانی فی الفوائد المجموعة وکذا بلفظ من حج فلم یزرنی ۲؎ فانہ قال الصنعانی ایضا ہو موضوع وکذا قال الزرکشی وابن الجوزی انتہی واللہ تعالی اعلم، المجیب عبدالوهاب (سید محمد نذیر حسین، فتاویٰ نذیریہ جلد ۲ ص ۱۹ طبع لاہور)

۱؎ جس نے حج اور عمرہ کیا اور میری زیارت نہ کی، اس نے مجھ پر ظلم کیا۔

۲؎ علامہ شوکانی نے فوائد المجموعہ میں اور صنعانی، زرکشی اور ابن جوزی نے اس حدیث کو موضوع کہا ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 08 ص 102

محدث فتویٰ

تبصرے