السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مذہبی فلم مثلاً حج مکہ شریف جب تیار ہوئی تو کیا اس میں کوئی بات باعث توہین مذہب ہوتی ہوگی اگر مسلمان یہ فلم دیکھیں یا اس میں اعانت کریں تو کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
فلم حج مذہب کے خلاف ہے کیونکہ تصویروں کا رواج دنیا خلاف شرع ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مصوروں کو بہت برا کہا ہے، ہر مسلمان کو ایسی لغویات سے بچنا چاہیے۔ قال اللہ تعالی والذین هُم عَنِ اللَّغْوِ مُعرِضُونَ، (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۵۱۲)
توضیح: حج کا فلم بنانا، بنوانا، دیکھنا، دکھلانا مسلمانوں کیلئے حرام ہے۔ (ملحض المعلمن سعید احمد لکھنوی، مفتی تکمیل العلوم رامپوری، نورِ توحید لکھنو ج ۱ تا ۷ ص ۵۰۱۰)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب