سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(54) زید عرصہ سے کامل استطاعت رکھتے ہوئے، بغیر کسی عذر شرعی..الخ

  • 3747
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1080

سوال

(54) زید عرصہ سے کامل استطاعت رکھتے ہوئے، بغیر کسی عذر شرعی..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

زید عرصہ سے کامل استطاعت رکھتے ہوئے، بغیر کسی عذر شرعی کے محض طلب دنیا کے پیچھے لگ کر فرض حج سے محروم رہ کر انتقال کر گیا، اس کے ورثاء اگر حج بدل کرائیں تو زید کے ذمہ حج کا فرض ساقط ہوگا یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حج بدل حدیثوں میں آیا ہے، ایک عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تھا کہ میرا باپ بہت بوڑھا ہے، سواری پر بیٹھ نہیں سکتا کیا میں اس کی طرف سے حج کروں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اجازت دی۔ (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۵۰۹ طبع دہلی ۱۳۷۲ہجری)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 08 ص 63

محدث فتویٰ

تبصرے