سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(42) حج بدل کرنے والے کو حج کا ثواب

  • 3735
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1282

سوال

(42) حج بدل کرنے والے کو حج کا ثواب

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

حج بدل کرنے والے کو حج کا ثواب ملتا ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حج کے متعلق الگ تو تصریح نہیں آئی، مگر دوسرے اعمال سے معلوم ہوتا ہے کہ جو کسی کی طرف سے کوئی نیک کام کرے۔ اس کو اللہ تعالیٰ پورا اجر دیتے ہیں جیسا کہ حدیث میں آیا ہے، کوئی روزہ افطار کرائے تو افطار کرانے والے کو بھی پورا اجر ملتا ہے۔ اور روزے دار کے ثواب میں سے بھی کچھ کم نہیں ہوتا، چنانچہ مشکوٰۃ شریف کتاب الصیام میں یہ حدیث موجود۔ اس سے معلوم ہوا کہ جو شخص کسی کی طرف سے حج بدل کرتا ہے، اللہ تعالیٰ دونوں کو پورا ثواب عطا فرماتے ہیں۔ (عبداللہ امرتسری روپڑی، ۳۰ رجب ۱۳۸۲ہجری، فتاویٰ اہلحدیث روپڑی)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 08 ص 58

محدث فتویٰ

تبصرے