سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(37) کیا آب زم زم کو کھڑے ہو کر پینا ثواب ہے، اگر ثواب ہے تو کس وجہ سے؟

  • 3730
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1729

سوال

(37) کیا آب زم زم کو کھڑے ہو کر پینا ثواب ہے، اگر ثواب ہے تو کس وجہ سے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

کیا آب زم زم کو کھڑے ہو کر پینا ثواب ہے، اگر ثواب ہے تو کس وجہ سے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آب زم زم کھڑے ہو کر پینا بلا کراہت جائز ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بحالت قیام نوش فرمایا تھا۔ (بخاری، مسلم، ترمذی) ((عن ابن عباسؓ قال السیوطی هذا البیان الجواز تحفة الاحوذی ج ۳ ص۱۱۱ وهذا الان ماء زمزم نفع خالص وبرکة محضة والمقصود مند الاکثار ووصول البرکة الی الاجزاء البدنیة بسرعة فلا یکون منهیا عنه ولا مکروہا بخلاف غیرہ))

یہ چیز کہ اس کا کھڑا ہو کر پینا باعث ثواب ہے، اس کی دلیل میری نظر سے نہیں گذری۔ (محدث دہلی جلد۸ شمارہ ۱۰)

توضیح:

اس سے بڑھ کر اور دلیل کیا ہوگی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آب زم زم کھڑے ہو کر پیا ہے اور سنت پر عمل کرنے سے سو شہید کا ثواب ہے۔ ہذا ماعندی واللہ اعلم بالصواب الراقم علی محمد سعیدی جامعہ سعیدیہ خانیوال ۱۳۹۶ہجری)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 08 ص 57

محدث فتویٰ

تبصرے