سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(17) اگر کسی شخص کے پاس مال وجہ حلال سے نہ ہو، لیکن..الخ

  • 3710
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1104

سوال

(17) اگر کسی شخص کے پاس مال وجہ حلال سے نہ ہو، لیکن..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

اگر کسی شخص کے پاس مال وجہ حلال سے نہ ہو، لیکن وہ شخص مستطیع ہو تو اس پر حج فرض ہے یا نہیں اور ایسے شخص مستطیع کا اسی مال سے حج کرنا باعث ثواب ہوگا یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جس شخص کے پاس مال وجہ حلال سے نہ ہو بلکہ وجہ حرام سے ہو، اور اسی مال حرام ہی سے وہ مستطیع ہو تو اس پر حج فرض نہیں ہے اور ایسے شخص کا مال حرام سے حج کرنا باعث قبولیت اور ثواب نہیں ہے۔

((قال رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم لا یقبل اللہ الا الطیب)) (رواہ الشیخان، مشکوٰة باب فضل الصدقة)

واللہ اعلم بالصواب کتبہ محمد عبدالرحمن المبارک کفوی عفی اللہ عنہ) ، (سید نذیر حسین)

(فتاویٰ نذیریہ جلد۲ ص ۱۲۳)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 08 ص 43

محدث فتویٰ

تبصرے