سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(08) :… زکوٰۃ نہ ادا کیے گئے روپیہ سے حج ہو سکتا ہے یا نہیں؟

  • 3701
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1363

سوال

(08) :… زکوٰۃ نہ ادا کیے گئے روپیہ سے حج ہو سکتا ہے یا نہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

زکوٰۃ نہ ادا کیے گئے روپیہ سے حج ہو سکتا ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی مشکوک اور ناپاک مال سے نیک کام سرانجام دینا فضول ہے۔ (اہلحدیث سوہدرہ جلد۵ ش۳۰)

توضیح:

حدیث میں ہے:

((ان اللہ لم یفرض الزکوة الا لیطیب ما بقی من اموالکم)) (رواہ ابوداود، مشکوٰة: ۱۵۶)

’’بیشک اللہ تعالیٰ نے زکوٰۃ کو فرض نہیں کیا مگر تاکہ باقی ماندہ مال کو پاک کرے۔‘‘

سرمایہ دار کے مال میں آٹھ قسم کے لوگوں کا حق ہے۔ جن کو قرآن پاک نے بیان کیا ہے، ان کا حق پہلے ادا کرے بعد میں حج کو جائے۔ (سعیدی)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 08 ص 40

محدث فتویٰ

تبصرے