سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جمعہ کے دن ہزار بار درود پڑھنا

  • 366
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 691

سوال

جمعہ کے دن ہزار بار درود پڑھنا

سوال: جمعہ کے دن ہزار بار درود پڑھنے کی کوئی روایت موجود ہے؟

جواب: ایسی کوئی صحیح روایت ہمارے علم میں نہیں ہے۔ بعض دوسری روایات میں جمعہ کے دن درود پڑھنے کی ترغیب و تشویق ہے۔ شیخ صالح المنجد ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں:
رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر كثرت سے درود پڑھنا
اوس بن اوس رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:" تمہارا افضل ترين دن جمعہ كا روز ہے، اس ميں آدم عليہ السلام پيدا كيے گئے، اور اسى ميں فوت ہوئى، اور اس دن ہى صور پھونكا جائيگا، اور اسى ميں بے ہوشى ہو گى، لہذا مجھ پر كثرت سے درود پڑھا كرو، كيونكہ تمہارا درود مجھ پر پيش كيا جاتا ہے، صحابہ كرام نے عرض كيا: اے اللہ تعالى كے رسول صلى اللہ عليہ وسلم ہمارا درور آپ پر كيسے پيش كيا جائيگا حالانكہ آپ تو مٹى بن چكے ہونگے؟تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:" يقينا اللہ تعالى نے زمين پر انبياء كا جسم كھانا حرام كر ديا ہے"سنن ابو داود حديث نمبر ( 1047 )
ابن قيم رحمہ اللہ تعالى نے سنن ابو داود كى تعلقات ميں اسے صحيح قرار ديا ہے ( 4 / 273 ) اور علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے صحيح ابو داود حديث نمبر ( 925 ) ميں صحيح كہا ہے.سنن ابو داود كى شرح عون المعبود ميں ہے:جمعہ كے روز پر نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے اس ليے ابھارا كہ يہ سب ايام كا سردار ہے، اور نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سب انسانوں كے سردار ہيں، لہذا اس روز نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر درود پڑھنے كى جو فضيلت اور امتيازى حيثيت حاصل ہے وہ كسى اور دن ميں نہيں۔

تبصرے