سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(72) اکثر لوگ صبح کی نماز کے بعد اسلام علیک کرتے ہیں سنت ہے یا بدعت

  • 3647
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1126

سوال

(72) اکثر لوگ صبح کی نماز کے بعد اسلام علیک کرتے ہیں سنت ہے یا بدعت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

خلاف سنت مل پرمصلحت اور اتفاق کا بہانہ بنا کر علماء اور عوام اہل حدیث کا خاموشی اختیار کرنااور اس میں شریک ہونا کیسا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسے موقع پر علماء اور عوام کا خاموش رہنا ایمان کی کمزوری کا نتیجہ ہے حدیث شریف میں  ہے کہ جس برا کام دیکھو اس کو ہاتھ سے مٹائو اگر اتنی طاقت نہیں ہے توزبان سے منع کرو اگر زبان سے منع کرنے کی طاقت نہیں دل سے برا جان کر فوراً وہاں سے الگ ہو جائو۔اورفرمایا تم ایسا نہ کرو۔تو رائی کے برابر بھی ایمان باقی نہ رہے گا۔(اہل حدیث گزٹ دہلی جلد نمبر 8 ش نمبر 7)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 11 ص 243

محدث فتویٰ

تبصرے