سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(47) زید کا دعویٰ ہے کہ کوئی شخص ہندو ہو یا سکھ یا عیسائی ہو یا یہودی..الخ

  • 3623
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1294

سوال

(47) زید کا دعویٰ ہے کہ کوئی شخص ہندو ہو یا سکھ یا عیسائی ہو یا یہودی..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید کا دعویٰ ہے کہ کوئی شخص ہندو ہو یا سکھ یا عیسائی ہو یا یہودی ہو غرض کسی مذہب  کا آدمی ہو اور اپنے مذہب پر پختہ ہو نماز روزے  نہ رکھے۔غرض کہ اسلام کی کوئی بات بھی نہ مانتا ہو مگراتنا کہہ د ے کہ محمد رسول اللہ ﷺ سچے نبی ہیں۔تو اس کی نجات لازمی ہے نماز روزہ زکواۃ وغیرہ نجات کے لئے نہیں ہیں۔کیا یہ عقیدہ ازروئے قرآن وحدیث صحیح ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ عقیدہ صحیح نہیں توحید باری والے امت محمدیہ ﷺ کی تصدیق کے بعد اسلام کے کسی بھی رکن کا انکار کرنے والا کافر ہے۔حدیث شریف میں ہے۔

بنبي الاسلام علي خمس شهادة ان لا اله الاالله وان محمد رسول الله صلي الله عليه وسلم

(بخاری مسلمٰ) یعنی اسلام کی بنا پانچ چیزوں پر ہے خدا کی وحدانیت کی شہادت اور محمد رسول اللہﷺ کی رسالت کی  گواہی نماز پڑھنا۔ زکواۃ دینا۔حج کرنا۔ماہ رمضان کے ر روزے رکھنا۔ (فتاویٰ ثنائیہ جلد 1 صفحہ نمبر 10)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 11 ص 162

محدث فتویٰ

تبصرے