سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(37) اہل حدیث پانچواں مذہب کہاں سے نکل آیا؟..الخ

  • 3613
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1713

سوال

(37) اہل حدیث پانچواں مذہب کہاں سے نکل آیا؟..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آج کل دنیا میں مسلمانی مذہب چار ہیں۔اوراہل حدیث پانچواں مذہب کہاں سے نکل آیا یہاں کے حنفی پیش امام کہتے ہیں۔ اس واسطے آپ قرآن و حدیث کے ساتھ جواب دیں


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسلمانی مذہب تیرہ سو53 برسوں سے چلا آیا ہے۔جب سے آپﷺ نے خدا کا پیغام سنایا تھا۔مگرچار مذہب چوتھی صدی میں پیدا ہوئے۔ان سب  سے پہلے اہل حدیث تھے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اہل حدیث مذہب پرانا ہے۔اور یہ نئے ہیں ان کو چاہیے  کہ نئی بات چھوڑ کر اہل حدیث بن جایئں۔(فتاویٰ ثنائیہ صفحہ 212)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 11 ص 143

محدث فتویٰ

تبصرے