سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(25) اگر قرآن شریف کو پڑھ کر فوت شدگان کو بخش دیا جائے

  • 3603
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1312

سوال

(25) اگر قرآن شریف کو پڑھ کر فوت شدگان کو بخش دیا جائے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قرآن مجید کا ایک حرف پڑھنے سے دس نیکیاں ملتی ہیں۔اگر قرآن شریف کو پڑھ کر فوت شدگان کو بخش دیا جائے تو پھر پڑھنے والے کے پاس بھی نیکیاں رہ جاتی ہیں یا نہیں اور اگر ایک پارہ پڑھ کر 8 متوفیان کو بخشا جائے تو انکو حصہ پرتی ثواب ملے گا۔اور کیا متوفیان  جن کو پڑھ  کر ثواب بخشا گیا ہے تو وہ بھی پڑھنے والے کےحق میں دعا کرتے ہیں یا نہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

محدثین قرآن خوانی کا ثواب نہیں مانتے حنفیہ مانتے ہیں اس کی تقسیم جیسے خدا چاہے ہو جاتی ہے۔یہ کام ہمارا نہیں اس لئے محدثین کہتے ہیں کہ قرآن پڑھ کر یا نفل پڑھ کر حمد و صلواۃ کے ساتھ میت یا میتوں کے لئے دعا  مغفرت کرے تو اچھا ہے۔(اخبار اہل حدیث امرتسر جلد نمبر 33 شمارہ نمبر 7)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 11 ص 120

محدث فتویٰ

تبصرے