السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
قصص الانبیاء میں لکھا ہے۔اور بہت مولویوں سے سناہے۔کہ حضرت محمد رسول اللہﷺ خداکے نور سے ہیں۔یہ حدیث کیسی ہے۔اور کیا صحیح ہے یا غلط؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جواب۔یہ حدیث نہیں کہ آپﷺ خدا کے نور سے ہیں۔قصص الانبیاء حدیث کی کتاب نہیں بلکہ معتبر تاریخ بھی نہیں اس لیے کہ اس کی روایت قابل اعتبار نہیں ۔(اخبار اہل حدیث امرتسر جلد نمبر 33 ش 12
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب