سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(09) ایک شخص سنت پڑھ رہاہے۔اور فرض نماز کھڑی ہوگئی...الخ

  • 3587
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1077

سوال

(09) ایک شخص سنت پڑھ رہاہے۔اور فرض نماز کھڑی ہوگئی...الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلے میں کہ ایک شخص سنت پڑھ رہاہے۔اور فرض نماز کھڑی ہوگئی۔اس کا ارادہ چار رکعت کرنے کا ہے۔ابھی پہلی رکعت میں ہی دو رکعت کے بعد سلام پھیرے یا چار کے بعد مع حوالہ کتب جواب مرحمت کریں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بعد اقامت اس کو فوراسنت ترک کر دینی چاہیے۔اس امر پر یہ حدیث دلیل ہے۔فرمایا رسول اللہ ﷺ نے جب قائم کی جائے نماز(اقامت)کوئی نماز(درست)نہین  مگرفرض سنت ترک کر کے فرض میں شامل ہوجائے۔فجر کی سنت ہو یا اور کوئی بعداقامت سنت پڑھنے والا مجرم ہے۔(مولانا احمد اللہ)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 11 ص 92

محدث فتویٰ

تبصرے