سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(85) قرآن مجید کو چومنے اور وسیلہ کی بابت سوال

  • 3563
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1996

سوال

(85) قرآن مجید کو چومنے اور وسیلہ کی بابت سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قرآن مجید کو چومنے اور وسیلہ کی بابت سوال

السلام و علیکم!التماس ہے مندرجہ زیل سوالات کاجواب مرحمت فرمایئں۔

1۔قرآن مجیدکوچومنا جائز ہے یا نہیں؟

2۔محمد ﷺ کا واسطہ دے کر دعا کرنی یعنی اے اللہ محمد رسول اللہ ﷺ کے صدقے مجھے بخش دے جائز ہے یا نہیں یاشرک ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

1۔قرآن مجید کو پڑھتے وقت چومنا  یاد  رہے کسی حدیث صحیح یاتعامل صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمین سے ثابت نہیں۔

2۔دعا کرتے وقت نبی اکرمﷺ یاکسی نبی  بزرگ کاواسطہ یا وسیلہ یاطفیل وغیرہ کا کوئی ثبوت قرآن و حدیث سے نہیں ہے۔قرآنی ادعیہ یا احادیث میں جودعایئں مذکور ہیں۔ان میں نہیں۔واسطہ وسیلہ وغیرہ کا کوئی زکر نہیں۔لہذا اس سے بچنا چاہیے۔ (فتاویٰ ستاریہ صفحہ 169)

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 12 ص 166

محدث فتویٰ

تبصرے