السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مقروض امام کو زکوٰۃ دینا جائز ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
امام مقروض کے لیے زکوٰۃ قرآن حکیم نے مصارف زکوٰۃ میں مساکین اور فقراء کا ذکر کیا ہے، مسکین وہ ہوتا ہے جس کا گزارہ تنگی و ترشی سے ہوتا ہو، اگر واقعی امام موصوف کی یہ حالت ہے تو پھر اس میں کوئی حرج نہیں۔ {اِنَّمَا الصَّدَقٰتُ لِلْفُقَرَآءِ وَ الْمَسَاکِیْنِ الایة} (عزیز زبیدی واربرٹن شیخوپورہ)
توضیح:… امام موصوف کو بحیثیت فقیر اور مسکین دے سکتے ہیں، اور بحیثیت امام تنخواہ وغیرہ کے نہیں دے سکتے۔ (الراقم علی محمد سعیدی عفی عنہ)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب