سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(81) ترجمہ قرآن مجید مترجمہ ڈپٹی نزیر احمد خان دہلوی۔و ترجمہ قرآن مجید..الخ

  • 3559
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 2613

سوال

(81) ترجمہ قرآن مجید مترجمہ ڈپٹی نزیر احمد خان دہلوی۔و ترجمہ قرآن مجید..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ترجمہ قرآن مجید مترجمہ ڈپٹی نزیر احمد خان دہلوی۔و ترجمہ قرآن مجید مترجمہ مرزا حیرت دہلوی ایڈیٹر کرزن گزٹ وسیکرٹری اسلامیہ پرنٹنگ اینڈ پبلشنگ کمپنی دہلی میں سے کس کاترجمہ فصیح ہے۔بینوا توجروا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ترجمہ  ہردو صاحبان مذکور فصاحت اردو میں اچھا ہے۔مگر میں نے اول سے آخرتک ترجمہ نہیں دیکھاہے۔کہ کس کو ترجیح دوں۔مگر ہر دو صاحبان نے فصاحت خرچ کر کے مقاصد و مطالب قرآن کو بگاڑ دیا کہ جس کوعام لوگ نہیں سمجھ سکتے۔قرآن کا ترجمہ ۔شاہ رفیع الدین۔شاہ عبد القادر۔ و شاہ ولی اللہ صاحب سے بڑھ کر کسی کا نہیں ہوسکتاہے۔ان لوگوں نے الفاظ قرآن و معانی کی پیروی کی ہے۔اور ان لوگوں  نے فصاحت اردو خرچ کی ہے۔تھوڑے دنوں میں قرآن کو مثل انجیل وغیرہ کے کردیں گے۔واللہ اعلم بالصواب۔حررہ سید محمد عبد الحفیظ غفرلہ

ہذا الجواب صحیح۔سید محمد عبد الحفیظ

ہذا الجواب صحیح۔سید محمد عبد السلام

ہذا الجواب صحیح۔سید محمد ابو الحسن

پس ان حضرات موصوفین کا بھی یہی مسلک ہے۔اور اس چیز میں تجسیم و تشبیہ یا کفر وشرک کا شائبہ تک نہیں ہے۔جیساس کہایک ماہر شریعت پر مخفی نہیں۔یہ چند سطور ناواقفوں کی تنبیہ کے لئے اہل سنت اور خصوصاً امام ابو حنیفہ اور امام مالک ؒ کے مسلک کی وضاحت کےلئے لکھی گئی ہیں۔واللہ اعلم

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 12 ص 163-165

محدث فتویٰ

تبصرے