السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
چرم قربانی یا زکوٰۃ سے مرمت مسجد یا مسجد کا کنواں تعمیر کر سکتے ہیں یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
چرم قربانی یہ خالص غرباء و مساکین کا حق ہے، اس میں کسی کو دخل نہیں، ہاں زکوٰۃ کے متعلق ایک قول ملتا ہے کہ مسجد میں لگانا جائز ہے، لیکن متعلقین مسجد کو ایسا بہانہ بنا کر زکوٰۃ کا روپیہ نہیں لگانا چاہیے۔ اپنی گرہ سے خرچ کریں۔
(اہل حدیث ۲۲ نومبر ۱۹۴۲ئ) (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۴۷۲)