السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سلاطین اسلامی کے وقت میں عشر کہ رعایا سے لیاجاتا تھا، اس کو وہ کس مصرف میں صرف کرتے تھے، اور کتب فقہ کی رو سے مصار ف عشر کیا کیا ہیں، معہ حوالہ کتاب بذریعہ اخبار مطلع کریں۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آپ کی پیش کردہ صورت پر کوئی نص نہیں ہے، نہ میرے پر ہاں میری صورت میں فقراء کا فائدہ اور ایک مقیس علیہ بھی ہے، آپ کی میں نہیں، تمام کتب فقہ میں عشر کے مصارف وہی ہیں، جو زکوٰۃ کے ہیں، بعض سلاطین اصل مصارف میں خرچ کرتے تھے، بعض اپنی شراب نوشی کا حصہ بھی اسی سے نکالتے تھے، کیا آپ نے نہیں سنا۔
؎ ھل افسد الناس الا الملوك وعلماء سوء ورھبانھا
(۱۳ مارچ ۱۹۱۰ئ)
ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب