سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(67) میت کے چالیسویں پر قرآن خوانی؟

  • 3545
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1387

سوال

(67) میت کے چالیسویں پر قرآن خوانی؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

احناف میں سے بعض اہل علم میت کے چالیسویں پر قرآن شریف بہ نیت ایصال ثواب پڑھتے ہیں۔کیا یہ کتاب وسنت اورتعامل صحابہ سے ثابت ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کتاب وسنت اورتعامل صحابہ سے یہ فعل بہ ہیت کذائیہ  ثابت نہیں۔نتیجہ ۔دسواں چالیسواں کرنا کرانا بدعت ہے۔حدیث شریف میں ہے۔

اياكم و محدثات الامور فان كل محدثة بدعة و كل بدعة ضلا لةوكل ضلا لة في النار

یعنی دین میں نئے کاموں سے بچو! پس تحقیق ہر نیا کام بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے۔اورہر گمراہی جہنم رسید کرنے  والی ہے۔ (فتاویٰ ستاریہ جلد 1 ص 181)

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 12 ص 139

محدث فتویٰ

تبصرے