سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(64) زیر زبر والا قرآن مجید یعنی معرب کی تلاوت کرنا بدعت ہے یا جائز؟

  • 3542
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1335

سوال

(64) زیر زبر والا قرآن مجید یعنی معرب کی تلاوت کرنا بدعت ہے یا جائز؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زیر زبر والا قرآن مجید یعنی معرب کی تلاوت کرنا بدعت ہے یا جائز؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو شخص بدعت کہے تو اس کا قول بدعت ہے۔معرب قرآن مجید کی تلاوت کرنا برابر جائز ودرست ہے۔رسول اللہﷺ نے حکما ًفرمایا! اعربوا القران (الحدیث) یعنی قرآن پر (اعراب) زیر زبر پیش  لگائو ملاحظہ ہو کتب حدیث ۔ (فتاویٰ ستاریہ جلد 1 صفحہ 83)

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 12 ص 137

محدث فتویٰ

تبصرے