سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(39) مساجد میں قرآن مجید ختم ہو تا ہے۔تو مٹھائی وغیرہ تقسیم کرنے کا حکم

  • 3518
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1320

سوال

(39) مساجد میں قرآن مجید ختم ہو تا ہے۔تو مٹھائی وغیرہ تقسیم کرنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 ماہ رمضان المبارک میں جب مساجد میں قرآن مجید ختم ہو تا ہے۔تو مٹھائی وغیرہ تقسیم کرنے  کا اہتمام کیاجاتا ہے۔شرعاً اس کا کیا حکم ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بعض تفاسیر میں لکھا ہے کہ حضرت عمر  رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب سورۃ بقرہ ختم کی تو دس اونٹ ذبح کئے اس سے معلوم ہوا کہ کسی دینی کتاب کے ختم ہونے پر اگر کوئی ایسی خوشی کی  جائے تو حرج نہیں۔لیکن اس کا التزام کرنا اور اس کو ضروری سمجھنا جیسے آجکل ہوتا ہے۔یہ طریقہ مناسب نہیں کیونکہ سلف میں اس قسم کے التزام کا ثبوت نہیں۔

(مولانا حافظ عبداللہ روپڑی) (تنظیم اہل حدیث جلد 18 ش 32)

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 12 ص 128

محدث فتویٰ

تبصرے