الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!شیخ صالح المنجد اس بارے ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں: دانتوں سے نکلنے والاخون روزے پر اثرانداز نہيں ہوتا اورنہ ہی اس سے روزہ ٹوٹتا ہے ، چاہے وہ خود نکلے یا کسی کے زدکوب کرنے سے نکلے ۔لیکن روزے دار پر اس خون کو نگلنا حرام ہے ، اوراگر اس نے جان بوجھ کر نگل لیا تو پھرروزہ ٹوٹ جائے گا ۔(فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 10 / 267 ) ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
|