السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک امام صرف قرآن پڑھا ہوا ہے نہ ترجمہ جانتا ہے نہ حدیث نہ فقہ۔بلکہ بسا اوقات قرآن بھی غلط پڑھتا ہے۔کیا اس کے پیچھے نماز پڑھ لینی جائز ہے یا نہیں۔؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر کوئی اس سے اچھا قرآن پڑھنے والا موجود ہو تو اسے امام نہ بنانا چاہیے۔عوام کو ضد نہیں کرنی چاہیے۔نہ امامت ک سلسلے میں پارٹی بازی ہونی چاہیے۔بلک امام ہمیشہ ایسا انتخاب کرنا چاہیے۔جو زی علم ہو قرآن اچھا جانتا ہو۔اچھا پڑھتا ہو اورنیک اور پارسا بھی ہو۔ (اخبار اہل حدیث سوہدرہ جلد 8 ش 19)
ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب