السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زینب بچپن میں ایک شاہ صاحب کے پاس قرآن پڑھتی تھی۔اب اس کی شادی ہوگئی ہے۔کیا وہ بھی اب شاہ صاحب سے قرآن پڑھ سکتی ہے یا نہیں۔؟ (غلام محمد)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صغر سنی میں تو جائز ہے۔بلوغت کے بعد جائز نہیں۔خواہ شادی ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو۔بہتر یہ ہے کہ وہ کسی عورت سے پڑھے یاکسی محرم سے پڑھے غیر محرم سے تعلیم حاصل کرناخطرات سے خالی نہیں۔ (اخبار اہل حدیث سوہدرہ جلد 8 ش 42)
ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب