سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(96) قربانی کےجانور گائے وغیرہ میں عقیقہ کا حصہ رکھنا جائز ہے یا نہیں؟

  • 3440
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2409

سوال

(96) قربانی کےجانور گائے وغیرہ میں عقیقہ کا حصہ رکھنا جائز ہے یا نہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قربانی کےجانور گائے وغیرہ میں عقیقہ کا حصہ رکھنا جائز ہے یا نہیں۔عقیقہ میں جانور کی عمر کا لہاظ ہے یا نہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا صحیح حدیث سے ثابت نہیں۔مگر قیاس سے جوازثابت ہے۔حدیث عمر کی تصریح میں آیا ہے۔ صرف عقیقہ میں شاتان مكافتانکا لفظ آیا۔جس سے بعض علماء یہ معنی اخذ کرتے ہیں۔کہ عقیقہ کے جانور قربانی کے برابر ہونے چاہییں۔احتیاط اسی میں ہے کہ عقیقہ میں بھی قربانی کے شرائط ملحوظ رکھے جانے ہیں۔

(حافظ محمد گوندلوی گوجرانوالہ الاعتصام لاہور جلد 20 ش 33۔34)

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 13 ص 196

محدث فتویٰ

تبصرے