سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(94) عقیقہ کے لئے گائے ذبح کرنا جائز ہے یا نہیں؟

  • 3438
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1796

سوال

(94) عقیقہ کے لئے گائے ذبح کرنا جائز ہے یا نہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عقیقہ کے لئے گائے ذبح کرنا جائز ہے یا نہیں۔اور ایک گائے دو لڑکوں اور تین لڑکیوں کی طرف سے کافی ہوگی یا نہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جائز ہے کیونکہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے بچوں کے عقیقہ میں اونٹ ذبح کرتے تھے۔جس کے ثبوت میں مندرجہ زیل عبارات ملاحظہ فرمایئں۔

مذکورہ بالا عبارتوں سے معلوم ہوا کہ اونٹ اور گائے سے عقیقہ کرنا درست ہے۔ایک اونٹ اورگائے میں سات آدمی شریک ہوسکتے ہیں۔ تو عقیقہ بھی ان سات بچوں کی طرح سے جائز ہے۔جبکہ ساتوں لڑکیاں ہوں اور تین لڑکے اور ایک لڑکی کی طر ف سے اونٹ یا ایک گائے درست ہے۔واللہ اعلم

(مولانا عبد السلام بستوی دہلوی اخبار اہل حدیث دہلی جلد9 ش1)

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 13 ص 195

محدث فتویٰ

تبصرے