السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
لڑکے یا لڑکی کا عقیقہ کس طرح کیا جائے۔کتنے دن کے بعد کرنا سنت ہے۔ہم نے سوانح میں دیکھا ہے۔کہ بعد ہفتے کے کرنا سنت ہے۔اگر ہفتے کو نہ کرسکا ہو تو کب کر سکیں گے۔کتنے بکرے لڑکی کے واسطے اور کتنے لڑکے کےلئے بعد ذبح کس کس کو حق حاصل ہے۔کہ گوشت کا عقیقہ تقسیم کیا جائے۔اور کون کون لوگ اس کے مستحق ہیں۔اور کھانا کھلانا بھی سنت ہے یا نہیں۔کیا عقیقہ کے ذبح کی ہڈی توڑی نہیں جا سکتی۔ تفصیل و تشریح سے جواب دیں۔؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عقیقہ کا حکم مثل قربانی کے ہے۔جتنی عمر کا جانور قربانی میں ہو سکتا ہے۔ اتنی ہی عمر کا عقیقہ میں جس طرح قربانی کی تقسیم ہے۔اسی طرح عقیقہ کی عقیقہ کا اصل وقت پیدائش سے ساتواں دن ہے۔اگر نہ ہو سکے تو بطور قضا کے چودہواں۔اکیسواں اقوال ہیں۔عقیقہ کا گوشت جو اپنے اور برادری کے حصے کا ہو اسکو پکا کر کھلا دے تو منع نہیں جائز ہے۔(فتاوی ثنائیہ دہلی جلد 1 ص 566)
ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب