سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(115) مسجد کا کنواں کوئی شخص زکوٰۃ کی رقم سے بنوا سکتا ہے۔

  • 3424
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1194

سوال

(115) مسجد کا کنواں کوئی شخص زکوٰۃ کی رقم سے بنوا سکتا ہے۔

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 مسجد کا کنواں کوئی شخص زکوٰۃ کی رقم سے بنوا سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 مصارف زکوٰۃ میں ایک لفظ فی سبیل اللہ ہے، اس کی تفسیر جمہور مفسرین خاص ضروریات جہاد کرتے ہیں، مگر بعض کے نزدیک اس لفظ کے معنی میں کل نیک کام داخل ہیں، اس بناء پر بعض علماء مال زکوٰۃ کو مسجد وغیرہ مقامات میں صرف کرنا بھی جائز جانتے ہیں، خاکسار بھی اس قول کو صحیح جانتا ہے، پس صورت مرقومہ میں زکوٰۃ کے مال سے کنواں بنوانا جائز ہے۔ العلم عند اللہ۔ (۲ محرم ۳۶ ہجری) (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص۴۷۹)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 7 ص 245

محدث فتویٰ

 

تبصرے