سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(78) کیا کوئی عورت کسی جانور کو ذبح کر سکتی ہے۔؟

  • 3423
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1638

سوال

(78) کیا کوئی عورت کسی جانور کو ذبح کر سکتی ہے۔؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا  کوئی عورت کسی جانور کو ذبح کر سکتی ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بوقت ضرورت عورت جانور کو ذبح کر سکتی ہے۔اور اس کا ذبحہ کیا ہوا حلال اور درست ہے۔رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں ایک عورت نے ایک بکری ذبح کر دی تھی۔آپ ﷺ نے حلال کا حکم فرمایا تھا۔(بخاری شریف)

(از مولانا عبد اسلام لیستوی دہلوی اخبار اہل حدیث دہلی جلد9 ش 3۔16)

توضیح

بوقت ضرورت کی قید اتفاقی ہے۔ورنہ مطلقاً عورت جانور ذبح کر سکتی ہے۔ممانعت پر دلیل نہیں۔(سعیدی جامعہ سعیدیہ خانیوال)

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 13 ص 190

محدث فتویٰ

تبصرے