سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(62) ایک گائے یا بکری وغیرہ کو پانچ آدمی مل کر کھانے کے لئے ذبح کریں..الخ

  • 3407
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 929

سوال

(62) ایک گائے یا بکری وغیرہ کو پانچ آدمی مل کر کھانے کے لئے ذبح کریں..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک گائے یا بکری وغیرہ کو پانچ آدمی مل کر کھانے کے لئے ذبح کریں۔زبح کے پیشتر کھال اور گوشت کی قیمت معین کر سکتے ہیں یا  نہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث میں

لا يباع صوف علي ظهر ولا لبن في ضرع(بلوغ المرام)

یعنی اون بھیڑ اور دنبے کی پیٹھ پر نہ بیچی جائے۔اور دودھ لیوٹی میں نہ بیچا جائے۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جو شے پیدائشی طور پر دوسری شے سے ملی جلی ہوئی ہو۔اور اس  وقت جدائی کے قابل ہو۔تو اس کو ملی ہوئی شکل میں فروخت نہیں کرنا چاہیے۔بلکہ جدا کر کے فروخت کی جائے۔پس کھال اور گوشت وغیرہ کی قیمت زبح سے پہلے معین کرنی ٹھیک نہیں۔بلکہ کھال اتا ر کر اور گوشت کاٹ کر قیمت لگانی چاہیے۔(عبد اللہ امرتسری 3 زالحجہ 1352 ہجری فتاویٰ اہل حدیث جلد3 ص20۔21)

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 13 ص 166

محدث فتویٰ

تبصرے