سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(59) قربانی کی کھالوں کامصرف

  • 3404
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 829

سوال

(59) قربانی کی کھالوں کامصرف

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرح متین  اس مسئلہ کے بارے میں کہ چرم قربانی کا مصرف کون لوگ ہیں۔اور زمانہ نبوت میں چرم قربانی کن کو دیا جاتا تھے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بعد حمدو صلواۃ کے صورت مسئولہ میں واضح دلائح ہو کہ چرم قربانی کو آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں فقراء و مساکین پر صدقہ کیا  جاتا تھا۔ چنانچہ ایک روایت منتقی وغیرہ میں ہے۔

المساکین یعنی صحابہ کہتے ہیں۔کہ ہم چرم قربانی مساکین پر صدقہ کیاکرتے تھے۔اور بخاری شریف میں آیا ہے کہ آپ ﷺ نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حکم دیا۔کہ جلود قربانی کی تقسیم کردو یعنی صدقہ کردو۔

(بخاری شریف جلد 1 ص232)

(حضرت مولانا عبد الجبار کھنڈیلوی اخبار الاعتصام لاہور جلد 2 ش 10)

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 13 ص 156

محدث فتویٰ

تبصرے