سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(10) بکر ا جو بہت موٹا تازہ ہے۔مگراگلے دانت نہیں گرے

  • 3355
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 957

سوال

(10) بکر ا جو بہت موٹا تازہ ہے۔مگراگلے دانت نہیں گرے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بکرا جو بہت موٹا تازہ ہے۔مگراگلے دانت نہیں گرے۔کیا اس کو عید الاضحیٰ میں قربانی کر سکتا ہے۔اور اسکی عمر ایک سال پونے چار ماہ ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث میں ہے۔ «لا تذحبوا الا مسنة الا ان يعسر عليكم فتذحبوا جذعة من الضان»

مسنہ سے کم ہوتو ذبح نہ کرو۔اگر نہ ملے تو منان بھیڑ دنبہ جدعہ کر سکتے ہومسنہ ک معنی میں اختلاف ہے۔بعض عمر کا لہاظ کرتے ہیں۔اُن کے نزدیک ایک سال کا بکرا مسنہ کہلاتا ہے۔پس ان کے نزدیک یہ بکر عید کی قربانی میں زبح ہوسکتا ہے۔مگر صحیح یہی ہے۔کہ مسنہ میں اگلے دانت گرنے کا لہاظ ہے۔پس اس صورت میں  اس کا ذبح کرنا قربانی میں جائزنہیں ہے۔جذعہ میں بھی اختلاف ہے۔مگر صحیح قول یہی ہے کہ جزعہ ایک سال کی عمر والے کو کہتے ہیں۔(حافظ محمد گوندلوی گوجرانوالہ)(الاعتصام لاہور جلد 20 ش 23۔24)

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 13 ص 47-48

محدث فتویٰ

تبصرے