سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(04) قربانی یا عقیقہ کا گوشت سوائے مسلمان کے سب غیر مسلم کو دینے کا حکم

  • 3349
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1138

سوال

(04) قربانی یا عقیقہ کا گوشت سوائے مسلمان کے سب غیر مسلم کو دینے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قربانی یا عقیقہ کا گوشت سوائے مسلمان کے سب غیر مسلم مانگنے والے اور نہ مانگنے والے سب کو کھلا سکتے ہیں اس میں کوئی قید مومن یا غیر مومن کی تو نہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سب کھا سکتے ہیں قرآن مجید میں ارشاد ہے۔یعنی مانگنے والے اور نہ مانگنے والے سب کو کھلائو اس میں کوئی قید مومن یا غیر مومن کی نہیں ہے۔

(29 زی الحج سن1320ھ)(فتاوی ثنائییہ جلد 1 ص 514)

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 13 ص 45

محدث فتویٰ

تبصرے