سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(03) ہرن اور بکر ی سے جو بچہ پیدا ہوا اور برس روز کا یا زیادہ کا ..الخ

  • 3348
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1377

سوال

(03) ہرن اور بکر ی سے جو بچہ پیدا ہوا اور برس روز کا یا زیادہ کا ..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہرن اور بکر ی سے جو بچہ پیدا ہوا اور برس روز کا یا زیادہ کا روز کا ہوگیا تو قربانی و عقیقہ اس بچہ کا درست ہے یا نہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہرن اور بکری سے جو بچہ پیدا ہوا اگر وہ مشابہ ہرن کے ہے۔تو اس کی قربانی و عقیقہ ناجائز ہے۔اور اگر وہ مشابہ ہرن کے نہ ہو تو اس کی قربانی و عقیقہ جائزہے۔لیکن وہ دو برس سےکم کا نہیں ہونا چاہئے۔

ہوالموفق ہرن اور بکری سے جو بچہ پیدا ہوا اگر وہ بکری ہے تو قربانی درست ہے اور اگر بکری نہیں تو اس کی قربانی درست نہیں فتاوی عالم گیری میں ہے۔یہی قول حق معلوم ہوتا ہے۔کیونکہ بکری کی قربانی کا حکم ہے۔اور ہرن کی قربانی جائز نہیں اور اگر ایسا بچہ ہوا نہ اس کو بکری کہہ سکتے ہیں۔اور نہ ہرن اس کی بھی قربانی جائز نہیں۔(کتبہ محمد عبد الرحمٰن المبارک پوری عفا اللہ عنہ )(فتاویٰ نزیریہ جلد2 ص 424)

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 13 ص 45

محدث فتویٰ

تبصرے