سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

ضدی بچوں کو سمجھانے کے لیے جھوٹ بولنا

  • 333
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 694

سوال

ضدی بچوں کو سمجھانے کے لیے جھوٹ بولنا

سوال: السلام علیکم  کیا ہم بچوں کو جو ضدی ہوتے ہیں ان کو سمجھانے کے لئے جھوٹ بول سکتے ہیں حدیث کے حوالے سے جواب دن جزاک الله

جواب: مسند احمد کی ایک روایت کے الفاظ ہیں کہ
من قال لصبی تعال ھاک ثم لم یعطہ فھی کذبۃ۔۹۶۲۵
جس نے کسی بچے سے کہا کہ ادھر آو یہ لے لو اور پھر اسے وہ نہ دیا جس کے لیے اس نے اسے بلایا تھا تو یہ بھی ایک جھوٹ ہے۔
اس روایت کو شیخ شعیب ارنووط نے شیخین کی شرط پر صحیح قرار دیا ہے۔
اور جھوٹ کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حرام قرار دیا ہے۔

تبصرے