سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(93) صدقہ فطر دھان یا چاول سے دینا جائز درست ہے یا نہیں-

  • 3321
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1156

سوال

(93) صدقہ فطر دھان یا چاول سے دینا جائز درست ہے یا نہیں-

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 صدقہ فطر دھان یا چاول سے دینا جائز درست ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 فضیلت تو اسی میں ہے کہ اشیاء معینہ فی الحدیث سے دے ورنہ جیسے اشیاء مذکورہ فی الحدیث کی قیمت دے سکتا ہے، ایسے ہی اگر کسی نے اس کی موازی کوئی غلہ مثلاً دھان چاول وغیرہ سے بنا بریں حدیث «صَاعًا مِّنْ طَعَامٍ اَو اَلدِّیْنُ یُسْرٌ» اپنی سہولت اور آسانی کے لیے دے دیا تو کہیں شریعت نے منع بھی نہیں کیا۔ فتاویٰ ستاریہ جلد نمبر ۱ ص ۱۷۹

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 7 ص 206

محدث فتویٰ

تبصرے