سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(192) بعض لوگ چھ پائلی دھان دیکر چار مہینے کے بعد 12پائلی لیتے ہیں

  • 3310
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 858

سوال

(192) بعض لوگ چھ پائلی دھان دیکر چار مہینے کے بعد 12پائلی لیتے ہیں
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض لوگ چھ پائلی دھان دیکر چار مہینے کے بعد 12پائلی لیتے ہیں۔کیا یہ سود میں داخل ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 یہ صورت سود میں داخل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے۔اور ممنوع ہے خواہ یہ معماملہ بیع و شرا کی صرت میں ہو یا قرض اور دھار کی شکل میں بہر صورت ممنوع ہے۔ہاں قرض کی صورت میں اگر قرض دہندہ دو گنا یا  اصل سے کچھ زیادہ لینے کی شرط نہ لگائے۔نہ زیادہ دینے اور لینے کادسور ورواج ہو اور نہ قرض لینے والااصل سے زیادہ   واپس کرنے کا وعدہ کرے۔بلکہ محض اپنی خوشی سے بٖغیر شرط کے اور بغیر دستور و رواج کے اور بغیر وعدہ کے کچھ زیادہ  دے دے توقرض دہندہ کےلئے اس کالینا بلا شک و شبہ جائز ہوگا۔تفصیل مع دلیل بخاری صفحۃ 321 جلد 1 و مسلم وموطا مالک صفحہ و 283 و عالمگیری باب الرقض والاستقراض صفحہ 262 جلد 3 والمغنی صفحہ 361 وفتح القدیر میں ملاحظہ کیجئے اور بیع کی صورت میں یہ معاملہ مطلقا ناجائز ہے میرے نزدیک احتیاط اسی میں ہے کہ چاول اور دوسرے غلہ جات کو اشیاء ربویہ کے حکم میں قرآر دے کر ان می بھی ربوی معاملہ سے اجتناب کیا جائے۔(عبید اللہ رحمانی محدث دیلی جلد بمبر 10 مارہ نمبر 7)

 


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 14 ص 191

محدث فتویٰ

تبصرے