سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

وضو کے بعد شرمگاہ کو چھونا

  • 331
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 848

سوال

وضو کے بعد شرمگاہ کو چھونا

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا غسل کے دوران شرمگاہ کو دھونے اور وضو کرنے کے بعد شرمگاہ کو چھو سکتے ہیں ؟ یا اگر غلطی سے چھو دیا جائے ؟؟ اور ہاتھ لگ جائے تو وضو تو ٹوٹ جائے گا تو کیا دوبارہ وضو کرنا لازمی ہے یا کوئی حرج نہیں ۔۔  جزاک اللہ خیراً ۔۔

جواب: جمہور اہل علم امام احمد، امام شافعی اور محدثین کے نزدیک مس ذکر سے مطلقا وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک مطلقا نہیں ٹوٹتا ہے۔
تیسرا قول جو بعض اہل علم کا ہے کہ شہوت کے ساتھ ہاتھ لگائے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے اور اگر شہوت نہ ہو تو نہیں ٹوٹتا ہے۔ اس قول کو شیخ صالح العثیمین نے اختیار کیا ہے۔ راقم کا رجہان بھی اسی طرف ہے۔
تفصیل کے لیے عربی لنک دیکھیں:
موقع الإسلام سؤال وجواب - مس الذكر هل ينقض الوضوء
موقع الإسلام سؤال وجواب - مس الذكر هل ينقض الوضوء؟

تبصرے