سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(175) پریزیڈنٹ فنڈ کے سلسلہ میں

  • 3290
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 814

سوال

(175) پریزیڈنٹ فنڈ کے سلسلہ میں
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

چونکہ اصلی رقم تو صریحا زید کی  ہی ہے جو کہ مانند بینک محکمہ میں جمع ہوتی رہتی ہے۔اسلئے کیا زید کو ہر سال اس رقم پر زکواۃ واجب ہوگی ؟ اگر واجب ہوگی تو کتنی رقم پر 250 پر یا 500 پر ہے؟

مثلا زید دس سال بعد جب ملازمت سے علیحدہ ہوا تو اسے یوں گوشوارہ پیش کیا گیا زید کی دس  سال کی پریزیڈنٹ فنڈ میں تنخواہ کی کٹوتیوں کی کل رقم 3000

دس سال میں جو رقم محکمہ نے اپہنے پاس سے زید کے فنڈ میں شامل کی3000

دس سال میں محکمہ نے جو 6000 پر زید کو سودد دیا1695 روپے

پریزیڈنٹ فنڈ کے سلسلہ میں کل رقم جو زید اب محکمہ سے وصول کرے گا۔7695 روپے


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سود کے علاوہ جو زید کی اپنی ملکیتی رقم ہے ۔اس پر زکواۃ واجب ہوگی جبکہ اس پر سال پورا ہو جائے اور رقم میں جو سود ہے اس پر زکعاۃ نہیں ہوگی کیونکہ  یہ زید کی ملیکت نہیں ہے۔(اہل حدیث لاہور جلد 3 شمارہ 34)

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 14 ص 174

محدث فتویٰ

تبصرے