سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(170) احادیث خاص غلہ روکنے کے متعلق ہے یا عام ہے؟

  • 3283
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 957

سوال

(170) احادیث خاص غلہ روکنے کے متعلق ہے یا عام ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسلم۔ابو دائود۔ترمذی۔ اب ماجہ وگیرہ کی احادیث احتکار و حکرۃ خاص غلہ روکنے کے متعلق ہے یا عام ہے۔محققانہ و محدثانہ روشنی ڈالیں کیا احتکار خص مسلمانوں پر ممنوع ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جواب۔ حدیث میں من احتکر فھوا خاطی(مسلم) عام ہے طعامغیرطعام سب کو شامل اور جس روایت  میں طعام کا زکر ہے۔وہ تخصیص نہیں بعض افراد کا بیان ہے کما فی المژیل اور یہ حکم اہل اسلام کو دیا گیا ہے غیر کیا مانے گا۔(اہل حدیث گزٹ دہلی جلد 9 شمارہ 9)

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 14 ص 152

محدث فتویٰ

تبصرے