سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(169) ابو دائود کی حدیث بیع مضطر والی کا کیا مطلب ہے ؟

  • 3282
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1406

سوال

(169) ابو دائود کی حدیث بیع مضطر والی کا کیا مطلب ہے ؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ابو دائود کی  حدیث بیع مضطر والی کا کیا مطلب ہے ؟اور باقاعدہ محدثین یہ حدیث کیسی ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ابو دائود کی روایت مذکورہ بالا نهي رسول الله صلي الله عليه وسلم عن بيع المضطر صحیح نہیں ۔اس کی سند میں راوی مجہول ہے۔ اور اس کا مطلب بھی اضطراب سے خالی نہیں  شراح نے اس میں گڑ بڑ کی ہے۔کہ مضطر کوبیچنا منع ہے یا مشتری کو خریدنا دونوں طرح لیکھا ہے دونوں مخدوش ہیں جب روایت ہی صحیح نہیں تو توجیہات کی ضروعت نہیں مگر امام بخاری کا باب جواز پر دال ہے۔

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 14 ص 152

محدث فتویٰ

تبصرے