سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

شیطانی وسواس پر قیامت کے دن مؤاخذہ

  • 326
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 792

سوال

شیطانی وسواس پر قیامت کے دن مؤاخذہ

سوال: السلام علیکم بعض اوقات شیطان انسان کے دل میں شرکیہ اور کفریہ خیال ڈالتا ہے ۔تو فورا ہی جھٹک دیتا ہوں اور توحید کے کلمات زبان سے ادا کرتا ہوں۔الحمدللہ۔کیا ان وسوسات کا دل میں آنے کا بھی قیامت کے روز مواخذہ ہو گا؟

جواب، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم : َ( إِنَّ اللَّهَ تَجَاوَزَ لِي عَنْ أُمَّتِي مَا وَسْوَسَتْ بِهِ صُدُورُهَا مَا لَمْ تَعْمَلْ أَوْ تَكَلَّم ) . رواه البخاري ( 2391 ) ومسلم (127) .
اللہ تعالی نے میری امت کے سینے میں پیدا ہونے والے وساوس سے درگزر فرما دیا ہے جب تک کہ وہ ان پر عمل نہ کر لے یا ان کو زبان پر نہ لے آئے۔

تبصرے