سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(116) اگر کسی شخص کوکچھ نوٹ دستیاب ہوں۔تو وہ اس کا اعلان کس طرح کرے؟

  • 3226
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 970

سوال

(116) اگر کسی شخص کوکچھ نوٹ دستیاب ہوں۔تو وہ اس کا اعلان کس طرح کرے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کسی شخص کوکچھ نوٹ دستیاب ہوں۔تو وہ اس کا اعلان کس طرح کرے۔کہ حقدار کو مل جائیں۔اور اعلان کب تک کرے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

گم شدہ چیز کا اعلان حسب فرمان نبویﷺ ایک سال تک ہونا چاہیے۔آجکل اعلان کا زریعہ اخبارات ہیں۔مگر چیز کا پورا نشان نہ لکھے جہاں سے دستیاب ہوئی ہو اس جگہ کا نام اور تاریخ دستیابی اور چیز کا نام  مثلاً نوٹ وغیرہ ظاہر کر کے اعلان کرے۔نوٹوں کی پوری کیفیت تعداد وغیرہ وہ شخص تحریر کرے۔جس کے گم ہوئے ہیں۔اللہ اعلم(14 اپریل 1929ء) (فتاوی ثنائیہ جلد 2 ص399)


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 14 ص 106

محدث فتویٰ

تبصرے