سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(103) جس چیز کا نرخ زمانہ گزشتہ میں ارزا ں تھا....الخ

  • 3209
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1027

سوال

(103) جس چیز کا نرخ زمانہ گزشتہ میں ارزا ں تھا....الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جس چیز کا نرخ زمانہ گزشتہ میں ارزا ں تھا۔اور اب وہ موجودہ زمانے میں نرخ گراں ہے تو کیا مشتری کو یہ حق شرعاً حاصل ہے۔کہ بائع کو مجبور کرے کہ بموجب نرض زمانہ گزشتہ ارزاں فروخت کرو۔اگر بائع اس  کو نامنظور کرے۔تو اس کو ہر طرح سے ضرر پہنچانے کی کوشش  کریں گے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث  شریف میں آیا ہے۔کہ صحابہ کرام  نے عرض کیاحضورﷺ آپ نرخ مقرر کردیں۔لوگ کم و بیش دیتے ہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا!میں کسی پر ظلم کرنا نہیں چاہتا۔اللہ کے اختیار میں ہے۔گزشتہ بھائو پر بیچنے کیلئے نہ کوئی مجبور کر سکتا ہے۔نہ ہو سکتا ہے۔جو کرے وہ بموجب حدیث سراسر ظلم ہے۔

(فتاوی ثنائیہ جلد 2 صفحہ 439)

 


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 14 ص 98

محدث فتویٰ

تبصرے