ایک شخص نے کچھ روپیہ لیا اور دینے والا اس شرط پر دیوے کہ فصل پر کچھ ہی بھائو ہو میں ایک ر وپیہ من کے حساب سے غلہ لوں گا۔اس نے منظور کر لیا۔تو کیا یہ جائز ہے یا نہیں۔؟
یہ صورت بیع سلم کی ہے۔اگر اس میں جنس اور ادائے جنس اور مکان تعین کردی گئی۔تو بحکم حدیث جائز ہے۔
(فتاوی ثنائیہ جلد 2 صفحہ 450)